PostHeaderIcon یوکے پی این پی گلگت بلتستان میں فرقہ واری اور مذہب کے نام پر قتلِ عام کی مذمت کرتی ہے ۔ عثمان کیانی

 

متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا  جس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی  پامالی اور مذہب و فرقہ کے نام پر معصوم اور بے گناہ لوگوں کے قتلِ عام  کی مذمت کی گئی۔  مظاہرے کی قیادت یو کے پی این پی برطانیہ کے مرکزی صدر عثمان کیانی کر رہے تھے۔  مظاہرین نے حکومتِ پاکستان کے غلاف زبردست نعرے بازی کی  اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے اندر  بابا جان اور دوسرے سیاسی راہنماو،ں اور کارکنوں کو فل فور رہا کیا جائے اور گلگت بلتستان میں  ہونے والے بے گناہ لوگوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے ۔

دیگر مقررین جن میں جمیل لطیف سیکرٹری جنرل برطانیہ، ثاقب رفیق سینئر نائب صدر،تنویر اعظم صدر ضلع پونچھ،  امجد یوسف آرگنائزر یورپ زون، زاہد محمود میڈیا سیکرٹری یورپ زون، اختر کشمیری صدر لندن یونٹ، سردار طارق خان صدر لیڈز یونٹ، انتخاب احمد، نکیر احمد، نوید خان،  سردار انور جمال، ساجد عباسی،شوکت حسین خان، قمر ضیائ، سید گفتار حسین شاہ ، کامران ظریف، ظہیر خان اور ثاقب خان نے مذید کہا کہ آزاد کشمیرکے اندر ہونے والی پہیہ جام ہڑتال  حکومتِ پاکستان کے کشمیریوں کے ساتھ ظلموں ستم کا نتیجہ ہے۔ اور متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی اس مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو بہال کیا جائے اور مذید یہ کہ انجمنِ تاجران کے صدر افتحار فیروز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ثاقب رفیق سینئر نائب صدر  یو کے پی این پی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شوکت علی کشمیری ایک عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے کشمیریوں کے حقوق کیلئے قیدو بند کی صوبتیں برداشت کیں اور دیارِ غیر میں بھی آکر  کشمیریوں کے حقوق کے لیئے  جدوجہد جاری رکھی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیراور پاکستان میں جاری لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور انجمانِ تاجران کے صدر افتحار فیروز اور ان کے ساتھیوں کی فوری ہائی کا مطالبہ کیا اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمے کا خارج کیا جائے۔

عثمان کیانی نے مذید کہا کہ  پاکستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی اپنے چیرمین سردار شوکت علی کشمیری  کی قیادت میں احتجاج کی یہ سلسلہ دنیا پھر میں جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے اس  انسانی حقوق کی پامالی کو ہر فورم پر بے نقاب کرنے کی جدجہد کرتی رہے گی۔   انہوں نے مذید کہا کہ سردار شوکت علی کشمیری وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے مسلہئ کشمیر کو عالمی فورمز پر اُجاگر کیا  اور تمام کشمیری ان کی قیادت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں۔ متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برطانیہ کے صدر عثمان کیانی نے برطانیہ بھر سے پارٹی ورکز کی  شرکت  پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرسردار افضل طاہر سربراہ کشمیر انٹرنیشنل فرنٹ نے یو کے پی این پی کی مرکزی قیادت کی کشمیر کیلئے خدمات کو سراہا اور  اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔  اس موقع پرپاکستان ہائی کمیشن میں ایک احتجاجی یاداشت  بھی جمع کروائی گئی.

 

زاہد محمو د   ﴿میڈیا  سیکریٹری﴾   یوکے پی این پی،  یورپ زون    



Add this page to your favorite Social Bookmarking websites
 
Future of Kashmir

What is the most important reason for the rise of militancy in Kashmir?

Independence - 24.1%
Unemployment - 12.7%
Corrupt administration - 10.8%
Human rights violations - 14.5%
Promoted by agencies - 35.5%
Can't say - 1.8%
The voting for this poll has ended on: 19 Sep 2012 - 00:00
1.jpg
3.jpg