یو کے پی این پی ہی کشمیری عوام کی اصل ترجمان ہے۔ تنویر اعظم
متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے راہنما اور برطانیہ زون کے صدر عثمان کیانی کا برلن جرمنی میں انسانی حقوق کی ایک کانفرس میں کشمیریوں کی حقیقی اور کامیاب ترجمانی کرنے پر واپسی پر لندن ایرپورٹ پر پارٹی کے کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا اور متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے راہنماوں کے حق میں نعرے لگاے۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے عثمان کیانی نے کہا کہ پارٹی قیادت ہر قومی و انٹرنیشنل فورم پر کشمیریوں کے حقوق کا تخفظ کرے گی اور کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو اسی طرح بے نقاب کرے کرتی رہے گی چاہے اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔
کارکنان جن کی قیادت لندن یونٹ کے جنرل سیکڑیری ابرار عباسی اور یورپ زون کے میڈیا سیکٹریری زاہد محمود کر رہے تھے نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کشمیر سے آے ہوے ضلع پونچھ کے صدر تنویر اعظم نے کہا کہ یو کے پی این پی ہی کشمیر کی عوام کی اصل ترجمان ہے اور کبھی بھی عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔
زاہد محمود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ یو کے پی این پی ہی کشمیریوں کو پسِ پشت ڈالنے کر اپنے مقاصد نکالنے والوں کی ہو کوشش نکام بناتے ہوے حکوتِ پاکستان کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے لاے گی اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلواے بغیر چین سے نہی بٹھے گی چاہے اس کے لیے ہم کو اپنے خون کا آخری قطرہ بھی کیوں نا دینا پڑے۔
دیگر مقررین میں انتخاب احمد،ابرار عباسی، نقیر احمد اور قیصر کیانی شامل تھے نے عثمان کیانی اور پارٹی کی دیگر قیادت کی کشمیر کے لیےقربانیوں کو سراہتے ہوے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
آخر پر عثمان کیانی نے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہو کہا کہ اگلے ہفتے پارٹی کے برطانیہ یونٹ کے اجلاس میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کو جرمنی کانفرس پر مکمل بریفینگ دیں گے اور پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے ملنے والی ہدایات اور اب تک کی کاروای پر کارکنوں سے اگاہ کریں گے۔
ابرار عباسی
جنرل سیکٹریری
متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی
لندن یونٹ
Add this page to your favorite Social Bookmarking websites














