PostHeaderIcon یوکے پی این پی کشمیر کی خودمختاری کا سودا کرنے والوں کے خلاف آواز ہر فارم پر اُٹھائے گی ۔ عثمان کیانی برطانیہ

متحدہ کشمیر نیشنل پارٹی کے برطانیہ زون کے صدر عثمان کیانی نے لندن میں پارٹی ورکز کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ یو کے پی این پی کشمیر کی خودمختاری کا سودا کرنے والوں کے خلاف آواز ہر فارم پر اُٹھائے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ آزادکشمیر میں اقتدار کی سیاست کرنے کے لیے پاکستان میں اپنے آقا کو خوش کرنے والوں کا جلد احتساب ہو گا اور کشمیری قوم اور تاریخ اِن نام نہاد حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ اس اجلاس کا مقصد پارٹی چیرمین سردار شوکت علی کشمیری کے دورہِ برطانیہ کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

متحدہ کشمیر نیشنل پارٹی کے چیرمین سردار شوکت علی کشمیری کے دورے کی تفصیلات اور ان کی برطانیہ میں مصروفیات پر روشنی ڈالتے ہوئے یو کے پی این پی یورپ زون کے میڈیا سیکریڑی زاہد محمود نے بتایا اس دورے کے دوران پارٹی چیرمین فارن آفس میں میٹنگ، برطانوی ممبر پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے، آزاد کشمیرسے آئے ہوئے پارٹی کے وفد سے ملاقات کرنے کے علاوہ کشمیربلیک ڈے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔  انہوں نے مذید بتایا کہ کشمیری صاحب یو کے پی این پی کی مرکزی باڈی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کرنے کے علاوہ برطانیہ کے مختلف شہروں کو دورہ کریں گے جہاں وہ پارٹی کارکنان اور کشمیری عوام سے آزاد کشمیر کی موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آزاد کشمیر سے آے ہوئے وفد جس کی قیادت مرکزی سیکریٹری براے فارن افئیر سردار وسیم ایڈوکیٹ ،  سردار تنویر اعظم صدر ضلع پونچھ اورساجد حسین خان مرکزی راہنما کررہے ہیں نے اس اجلاس خصوصی شرکت کی۔ساجد حسین خان نے اپنے خطاب میں پارٹی کے چیرمین سردار شوکت علی کشمیری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری لیڈر شپ نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے اور کبھی اصولوں پر سمجوتہ نہیں کیا ورنہ وہ بھی آج آزاد کشمیر میں اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہوتے مگر کشمیری صاحب نے کبھی کشمیریوں کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے اور اس کی قیمت قید اور جلاوطنی کی صورت میں ادا کی۔

 یورپ زون کے چیف آرگنائزر امجد یوسف، میڈیا سیکریٹری زاہد محمود، برطانیہ زون کے سیکریڑی جمیل لطیف، ثاقب رفیق، لندن زون کے صدر اختر کشمیری،  ابرار عباسی اور راجہ خالد خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کی خدمات کو سراہا اور ان کے اس دورے کے دوران  اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔  اس موقع پر  برطانیہ زون کے سیکریڑی جمیل لطیف نے پارٹی کارکنان اور ممبران کو کشمیری صاحب کے دورے کی مکمل تفصیلات کے لیے یو کے پی این پی کے مقامی دفتر سے رجوع کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

زاہد محمو د   ﴿میڈیا  سیکریٹری﴾

یوکے پی این پی،  یورپ زون 

 



Add this page to your favorite Social Bookmarking websites
 
Future of Kashmir

On which issue World War Three may start?

Kashmir - 46.6%
Palestine - 21.3%
Korea - 13.8%
Other - 14.9%
Don't know - 3.4%
The voting for this poll has ended on: 20 Dec 2012 - 00:00
1.jpg
3.jpg