SUPPORT OUR STRUGGLE FOR BETTER KASHMIR
سیالکوٹ میں ظلم اور بربریت کے عمل کی ذمہ دار حکومت ہے : چیرمین یوکے پی این پی
یو کے پی این پی کے چیرمین سردار شوکت علی کشمیری نے سیالکوٹ میں پولیس کی موجودگی میں سرِ عام دو معصوم بھایئوں کے قتل کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں ظلم اور بربریت کے عمل کی ذمہ دار حکومت ہے اور میں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کی حکومت پر زور دیا جائے کہ اس معملے کے ذمہ داروں کو اور پولیس کو غفلت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر دوسرں کو سبق دینا چاہیے۔ سردار شوکت علی کشمیری نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد یہ باور ہوتا ہے کہ پاکستان میں کس طرح انسانی حقوق کی پامالی ہوتی ہے اور پولیس اور لوکل انتظامیہ ہمیشہ طاقت وار کا ساتھ دے کر مظلوموں اور انسانیت کی تذلیل کرتی ہے۔
|
|


















